23 مارچ 2015 - 13:05
برطانوی وزیرخارجہ سعودی عرب کے دورے پر

برطانوی وزیر خارجہ سعودی عرب کے دورے پر دارالحکومت ریاض پہنچے ہیں -

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ علاقے، خاص طور سے شام اور عراق، کے حالات کے بارے میں بات چیت کے لئے دارالحکومت ریاض پہنچے ہیں -

برطانوی وزیرخارجہ کا سعودی عرب کا یہ دورہ ایسے حالات میں انجام پا رہا ہے کہ دونوں ممالک شام میں دہشت گرد گروہوں کی حمایت سمیت علاقے کے مسائل کے بارے میں اتفاق رائے رکھتے ہیں اور ریاض اور لندن نے بارہا شام اورعراق میں دہشت گردوں کے ساتھ اپنے شہریوں کی موجودگی کا اعتراف کیا ہے -

اسی سلسلے میں ایسی خبریں سامنے آئی ہیں کہ ابھی حال ہی میں نو برطانوی طلبہ و طالبات ترکی کے راستے شام پہنچے ہیں جہاں انہوں نے دہشت گرد گروہ داعش مین شمولیت اختیارکی ہے -
ادھر سعودی عرب کے وزیر داخلہ منصور الترکی نے یہ اعتراف کیا ہے کہ گزشتہ چار سال کے دوران دوہزار سے زیادہ سعودی شہری دہشت گردوں کا ساتھ دینے کے لئے سعودی عرب سے روانہ ہوئے ہیں -
سعودی عرب چارسال پہلے شروع ہونے والے شام کے بحران کے اوائل میں ہی شام کے دہشت گرد گروہوں کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد کرکے بحران شام کے بنیادی عنصر میں تبدیل ہوگیاہے-
سعودی عرب کی طرف سے شام میں سرگرم دہشت گردوں کی مدد اب بھی جاری ہے -

.......

/169